مشرقی گوداوری:آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ این چنا را جپّاکے لئے اُس وقت عجیب حالات پیدا ہو گئے ،جب انہی کے حلقہ اسمبلی کے لوگوں کے غصہ کاسامنا کرنا پڑا۔چنا را جپّا’’پیددا پورم ‘‘ اسمبلی حلقہ میں انتخابی تشہیری مہم کے لئے گئے تھے،وہاں کے لوگ وکاس کے مدے کو لیکر کافی ٖغصہ میں تھے۔ان لوگوم نے چنا راجپا کو اسمبلی حلقہ میں انتخابی تشہیر نہیں کرنے دیا ۔اور انہیں مشرقی گوداوری ضلع کے حسین پورم گاؤں سے بنا تشہیرکئے واپس لوٹ جانا پڑا۔
2014میں پید دا پورم اسمبلی نشست سے انتخاب جیتنے والے چنا راجپا کو مقامی لوگوں نے گاؤں میں گھسنے تک نہیں دیا ۔اور ان سے بات نہیں کی۔
مقامی لوگ مذکورہ گاؤں میں کسی قسم کی کو ئی ترقی(وکاس)نہ ہونے سے لوگ کافی ناراض اور غصہ میں تھے۔واضح ہوکہ آندھرا پردیش میں 175اسمبلی نشستوں کے لئے11اپریل کو رائے دہی ہوگی،اور اسی دن ریاست کی 25لوک سبھا نشستوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔اور نتائج کا 23مئی کو اعلان ہوگا۔