Monday, May 12, 2025
Homeتازہ ترین خبریںآگرہ میں ماب لنچنگ کے الزام میں 200لوگوں کے خلاف معاملہ درج...

آگرہ میں ماب لنچنگ کے الزام میں 200لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

آگرہ : اتر پردیش پولیس نے آگرہ میں ایک شخص کی بچے کو اغواکرنے کے شبہ میں پٹائی کرنے کے بعد 200لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے”خارگون ضلع“کے9 لوگوں کو اسی طرح کے واقعے کے سلسلہ میں گرفتار کرنے کے 48گھنٹے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔

آگرہ میں یہ معاملہ منگل کے روز پیش آیا تھا،لیکن چہارشنبہ کے روز یہ اس وقت منظر عام پر آیا،جب اس حملہ کی ویدیو فوٹیج پولیس کی توجہ میں لائی گئی۔سرکل آفیسر صدر،آگرہ ،وکاس جیسوال نے صحافیوں کو بتایا کہ 200افراد کے کلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹی پولیس مذکوہ واقعہ کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرنے میں لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شناخت ہو جانے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔جیسوال نے کہا کہ مقامی پولیس اس سلسلہ میں مقامی لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی کو شش کر رہی ہے۔بچوں کو اغوا کرنے کے واقعات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی صورت میں لو گوں کو پولیس کو آگاہ کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔

بچوں کے اغوا کرنے کے شبہہ پر ہجومی تشدد کا یہ واقعہ ضلع آگرہ سے منظر عام پر آنے والا ایسا دوسرا واقعہ ہے۔پولیس نے اس سے قبل 9نوجوانوں کو،ذہنی طور پر معذور 60سالہ خاتون کو بچے اغوا کرنے  کے شبہ میں زدو کوب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔