Wednesday, April 23, 2025
Homesliderآیوش شرما فلم انتم میں سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرنا...

آیوش شرما فلم انتم میں سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما کی فلم  انتم 26 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم  کے متعلق مداحوں میں زبردست جوش وخروش  ہے کیونکہ سلمان خان پہلی بار آیوش کے ساتھ کسی فلم میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں ماضی میں کافی چرچا ہوا تھا۔ کبھی فلم میں سلمان  خان کے کردار کے بارے میں بات ہوئی  اور کبھی سلمان کے مقابل ہیروئن نہ ہونے کے بارے میں چرچہ ہوتا رہا ۔ اب مزید چونکا دینے والی خبر آ رہی ہے۔

 خبریں ہیں کہ آیوش شرما فلم انتم میں سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔جی ہاں، یہ سچ ہے لیکن اس کی وجہ قدرے مختلف ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں آیوش شرما  نے کہا ہے  کہ وہ سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ سلمان یہ فلم کریں۔ آیوش نہیں چاہتے تھے کہ انڈسٹری میں اقربا پروری پر دوبارہ بحث شروع ہو۔آیوش نے کہا کہ ابتدا میں وہ اس بات سے پریشان تھے کہ فلم میں سلمان خان بھی ہیں۔ وہ جانتے تھے کہ فلم کی ریلیز کے وقت اس کے بارے میں بہت سی باتیں کی جائیں گی۔ لوگ یہ بھی کہیں گے کہ آیوش اور سلمان دونوں ایک ہی خاندان سے ہیں۔ اسی لیے سلمان آیوش کو فلم کے ذریعے اپنا کریئر آگے بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس سے اقربا پروری کو فروغ ملے گا۔

دوسری جانب اگر فلم انتم کی بات کریں تو یہ فلم کامیاب مراٹھی فلم ملشی پیٹرن کا ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں جہاں آیوش شرما ایک گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں وہیں سلمان خان ان کا سامنا کرنے کے لیے پولیس والے بن گئے ہیں۔فلم کی موسیقی ہٹ مراٹھی موسیقار جوڑی اجے۔اتول نے ترتیب دی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار مہیش منجریکر ہیں۔ یہ فلم 26 نومبر کو ریلیز ہوگی اور اس کا براہ راست مقابلہ جان ابراہم کی فلم ستیہ میو جیتے 2 سے ہوگا جس میں جان ابراہم ٹرپل رول میں نظر آئیں گے۔