Monday, June 9, 2025
Homesliderابھرتی ہاکی اسٹارممتاز خان ہندوستانی ٹیم میں شمولیت کےلئے پرعزم

ابھرتی ہاکی اسٹارممتاز خان ہندوستانی ٹیم میں شمولیت کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہندوستانی ویمنس ہاکی کے روشن ترین امکانات میں سے ایک کھلاڑی  ممتاز خان 2022 کے ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ میں اپنے کارناموں کے بعد سینئر ٹیم کی باقاعدہ رکن بننے کے منتظر ہیں، جونیئر سطح پر  انہوں نے آٹھ گول کیے اور ابھر کر سامنے آئیں۔ ممتاز  خان کو حال ہی میں ایف آئی ایچ ہاکی سٹار ایوارڈز 2021-22 میں رائزنگ اسٹار آف دی ایئر (خواتین) کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور فارورڈ نے کہا یہ اس کے کیریئر کا ایک بہت بڑا لمحہ تھا۔

اس سے آگے بڑھ کر  میں ہندوستانی خواتین کی (سینئر) ٹیم میں مستقل  رکن بننا چاہتی ہوں اور اس کے لیے مجھے بہت محنت کرنی ہوگی اور باقاعدگی سے خود کا بہترین ورژن بننا ہوگا۔ میں اپنے ہدف کو حاصل کرنے اور جیتنے کی پوری کوشش کروں گی۔ ملک کے لیے کھیلنا  اور میڈل حاصل کرنا میرا مقصد ہے ۔ امید ہے کہ میں ہندوستان  کی جرسی میں اچھی کارکردگی جاری رکھ سکوں گی۔۔ اس باوقار ایوارڈ کے لیے اپنی نامزدگی پر انھوں نے کہامیں ایف آئی ایچ کے رائزنگ اسٹار آف دی ایئر (خواتین) کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر بہت خوش ہوں۔ یہ میرے لیے بہت بڑا لمحہ ہے اور وہ بھی ابتدائی میرا کیریئر میں یہ حاصل ہونا بہت بڑی بات ہے ۔ یہ کامیابی اگرچہ میری نہیں ہے بلکہ پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا نتیجہ ہے۔

 اس طرح کی پہچان بہت حوصلہ افزا ہے۔ایف آئی ایچ  2022 جونیئر ورلڈ کپ سے سیکھنے کے بارے میں ممتاز نے کہا جونیئر ورلڈ کپ ایک مشکل ٹورنمنٹ تھا لیکن ہم نے اچھا کھیلا اور میں اس حقیقت کے بارے میں خوش ہوں کہ میں نے اتنے گول کیے ہیں۔ لیکن مجھے زیادہ خوشی ہوتی اگر ہم پوڈیم پر پہنچ پاتے لیکن امید ہےکہ یہ شاندار کرئیر کی پہلی شروعات ہے ۔