Wednesday, April 23, 2025
Homesliderاتر پردیش میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور کی لنچنگ قابل مذمت۔ ایس ڈی...

اتر پردیش میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور کی لنچنگ قابل مذمت۔ ایس ڈی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں اتر پردیش نوئیڈا میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی لنچگ کی سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر2020 کو دہلی سے وابستہ ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم کو سواری بن کر اتر پردیش میں پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کی واردات انجام دی گئی ہے اور قتل کرنے سے پہلے آفتاب عالم کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے اور شراب پینے پر دباؤ ڈالا گیا ہے اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر ان کا قتل کردیا گیا تھا۔

 

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ متاثرہ کے بیٹے نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے ان کے والد کے آخری فون کال کو ریکارڈ کیا تھا۔ جس میں قاتل ٹیکسی ڈرائیور آفتاب عالم سے جئے شری رام کے نعرے لگانے کو کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری نے آر ایس ایس کے اس دعوے کی تضحیک کی کہ لنچنگ ‘ہندوستانی روایات کیلئے اجنبی ہے’کیونکہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ملک میں اس طرح کی سلسلہ وار لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں۔ محمد شفیع نے اس بات کی طر ف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنچنگ کے حالیہ رجحان کو 1992میں ایودھیا کے سلسلے میں رتھ یاترا کے ساتھ شروع ہونے والے ہندوائزیشن کے مجموعی سیاسی منصوبے کو الگ نہیں کیا جاناچاہئے۔ سن 2002میں گجرات نسل کشی نے ہندتو اسکرپٹ کی مکمل پیروی کی تھی۔ یہ مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور عام لوگوں میں خو ف پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

 

اپوزیشن پارٹیوں کو اتنا کمزور کردیا گیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور اس طرح کے قاتل گروہوں کو بھگانے کیلئے عام لوگ اپنا اپنا طریقہ کار تیار کرنے پر مجبور ہیں۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اتر پردیش پولیس سے مطالبہ کیا ہے وہ قاتلوں اور ان کو تنخواہ دینے والوں کو بروقت پکڑیں اور متاثرہ افرادکے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کریں۔