Thursday, April 24, 2025
Homesliderاحمد آباد بم دھماکوں میں 38 افراد کو سزائے موت

احمد آباد بم دھماکوں میں 38 افراد کو سزائے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد (گجرات)۔ احمد آباد کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو شہر میں 2008 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں 38 مجرموں کو موت کی سزا سنائی۔ ان دھماکوں میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔عدالت نے 49 میں سے 38 مجرموں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یواے پی اے ) اور تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت موت کی سزا سنائی۔ باقی 11 مجرموں کو موت تک عمر قید کی سزا سنائی گئی۔جسٹس اے آر پٹیل نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 50 ہزار روپے اور معمولی زخمی ہونے والوں کو 25 ہزار روپے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے 48 مجرموں میں سے ہر ایک پر 2.85 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔جسٹس پٹیل نے 8 فروری کوجملہ 78 ملزمان میں سے 49 کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا تھا، جن میں قتل، بغاوت اور ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنااور یو اے پی اے اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ 26 جولائی 2008 کو شہر کے سرکاری سول اسپتال، احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام ایل جی اسپتال، پارکنگ میں کھڑی بسوں، موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر جگہوں پر ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔