نئی دہلی : بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم ”گلی بوائے“آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ہندوستانی فلم فیدریشن نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا۔اگلے سال فروری میں منعقدہونے والے92ویں اکیڈیمی ایوارڈ کے لئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں ہندوستان کی سرکاری انٹری کے طور پرنامزد کیا گیا ہے۔
زویا اختر کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم واں سال فروری میں ملک بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ عالیہ بھٹ،وجئے راج،کالکی کوچلین،سدارتھ چتور ویدی،وجئے ورما اور امریتا سبھاش نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔حتمی نامزدگیوں کا اعلان 13جنوری کو اور آسکر 9فروری 2020کو منعقد ہوگا۔
ایف ایف آئی کے سکریٹری جنرل سوپرن سین نے اس سے متعلق بتایا کہ ہندوستان کی طرف سے آسکر کے لئے ناامزد ہونے کے لئے 27فلمیں دوڑ میں تھیں،لیکن آخری میں ”گلی بوائے“ کو اس کے لئے منتخب کیا گیا۔بتا دیں کی فلم گلی بوائے نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی۔اور اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے اپنی اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا تھا۔