Thursday, April 24, 2025
Homesliderارجن تندولکر اور سری سنت آئی پی ایل سے باہر

ارجن تندولکر اور سری سنت آئی پی ایل سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کے بیٹے اور ممبئی کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن تندولکر کو 18 فروری کو چینائی میں ہونے والی آئی پی ایل 2021 سیزن نیلامی کے لئے کھلاڑیوں کی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تنازعہ میں پھنسنے کے بعد حال ہی میں کرکٹ میں واپسی کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشانتا کمارن شری سنت کو اس میں جگہ نہیں ملی ہے ۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن تندولکر نے حال ہی میں سید مشتاق علی ٹی20 ٹورنمنٹ میں ممبئی کے لئے کھیلے تھے اور وہ گذشتہ کچھ برسوں سے ممبئی انڈینز کے ساتھ ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ نیلامی کے لئے ان کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔

سری سنت کی معطلی گذشتہ سال ستمبر میں اسپاٹ فکسنگ تنازعہ میں آئی پی ایل 2013 میں شامل ہونے کے بعد ختم ہوگئی تھی جس کے بعد وہ حال ہی میں کرکٹ کے میدان میں واپس آئے تھے اور مشتاق علی میں کیرلہ کے لئے کھیلے تھے ۔ سری سنت کی بنیادی قیمت7.5 لاکھ تھی لیکن انہیں شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں مل پائی حالانکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ کچھ فرنچائزز نے ان سے بات کی ہے ۔

یادر ہے کہ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کا 2020 کا سیزن متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کیا گیا تھا لیکن اب حالات بتدریج بہتر ہونے کےبعد 2021 سیزن کے انعقاد کی ہندوستان میں انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے لئے پہلے تو کھلاڑیوں کی نیلامی کےلئے مقام اور تاریخ کا اعلان کیا گیا اور اب جن کھلاڑیوں کو نیلامی کےلئے زیر غور لایاجائے گا ان کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔