Thursday, April 24, 2025
Homesliderاردن سے 22 ممالک کےلئے 5 اگست سے کمرشل پروازیں

اردن سے 22 ممالک کےلئے 5 اگست سے کمرشل پروازیں

- Advertisement -
- Advertisement -

عمان: اردن نے 5اگست سے اپنے ایرپورٹس کمرشل پروازوں کے لیےکھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن کمیشن کے سربراہ ہیتھم مستو نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ 22 کم خطرے والے ممالک سے پروازوں کی اجازت دی جائےگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزارت صحت نےآسٹریا، کینیڈا، قبرص، چین، ڈنمارک، اسٹونیا، جارجیا، جرمنی، گرین لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لیتھوانیا، ملائیشیا، مالٹا، مناکو، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، تائیوان اور تھائی لینڈ کو گرین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔سول ایوی ایشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو اردن پہنچنے پر 14 دن کے لیے قرنطینہ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن آمد سے پہلے کورونا وائرس کا ٹسٹ کروانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر دو ہفتے بعد اس فہرست کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق حکومت اردن نے گرین ممالک کی فہرست تیار کی ہے اس سے مراد ایسے ممالک ہیں جہاں کورونا کی وبا کے خطرات محدود ہیں۔ 22 ممالک میں سے 12ایسے ہیں جن کے لیے اردن براہ راست پروازیں چلاتا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو مطللع کیا ہے کہ اردن کے ایر پورٹ ایسے تمام ممالک سے آنے والی بین الاقوامی پروازوں کا خیر مقدم کریں گے جنہیں وزارت صحت وبا سے پاک قرار دے چکی ہے۔ پروازیں اردن آنے جانے کے لیے مہیا ہوں گی۔

اردن کے وزیر ٹرانسپورٹ خالد سیف نے کہا کہ ان مسافروں کو اردن پہنچنے سے پہلے فہرست میں شامل ممالک میں سے ایک میں دو ہفتے گزارنے کا ثبوت لازما پیش کرنا ہوگا۔
اگر کسی نے غلط معلومات فراہم کیں تواس  پر 10ہزار دینار جرمانہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اردن میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیےمارچ کے وسط میں ایرپورٹ بند کرد یے گئے اور بین الاقوامی پروازیں معطل تھیں۔ اردن کی معیشت بین الاقوامی امداد ، سیاحت کی آمدنی اور ترسیلات زر پر زیادہ انحصار کرتی ہے۔کورونا وائرس کے بحران سے پہلے اردن میں سالانہ 50 لاکھ مسافرین  آتے تھے۔ سیاحت ملک کے جی ڈی پی کا 14 فیصد ہے۔سیاحت سے اردن کو گذشتہ سال  5.3 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔