Monday, June 9, 2025
Homeدیگرمفاد عامہاردو یونیورسٹی میں اتوارکو برسر موقع داخلے

اردو یونیورسٹی میں اتوارکو برسر موقع داخلے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، حیدرآباد اور لکھنؤ کیمپس میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں چند نشستیں دستیاب ہیں جن میں میرٹ کی اساس پر 12؍ اگست کو 9:30 بجے صبح اہل امیدواروں کو برسر موقع داخلہ دیا جائے گا۔ پروفیسر فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب حیدرآباد میں ایم اے(ہندی، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، فارسی، ویمن اسٹڈیز، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، سیاسیات، تاریخ، سوشیالوجی، معاشیات)، ایم کام، ایم ایس سی (ریاضی)، بی اے ، بی ایس سی (ایم پی سی ایس، ایم پی سی) اور بی کام میں برسر موقع داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اسی طرح لکھنؤ کیمپس میں ایم اے (عربی، فارسی اور انگریزی) اور بی اے میں داخلے دستیاب ہیں۔ برسرموقع داخلے کا عمل حیدرآباد میں مانو پالی ٹیکنیک اور لکھنؤ کیمپس میں منعقد ہوگا۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ تمام ضروری اسناد اور ان کی دو سیٹ فوٹو کاپی کے علاوہ اپنے ہمراہ ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کا پاسورڈ وغیرہ ساتھ رکھیں تاکہ ایڈمیشن کے فوری بعد آن لائن فیس داخل کرسکیں۔ اہلیت و دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in دیکھی جاسکتی ہے۔