Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کو ختم کرنے...

اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370کو ختم کرنے کی حمایت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو مرکزی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل  370کو ختم کرنے اور جموں کشمیر کو مرکزی زیر انتظام علاقہ کا درجہ دینے پر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ اقدامات ریاست میں امن اور ترقی لائیں گے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے ٹویٹ کیا کہ ”ہم جموں و کشمیر کے فیسلوں پر حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ اس سے ریاست میں امن و ترقی آئے گی“۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو جموں و کشمیر کو مخصوص درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی پیشکش کی۔اور بعد ازاں آرٹیکل 370 کو ہٹادئے جانے کا اعلان کیا۔