Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگاسد الدین اویسی نے بی جے پی کے وزیر انوراگ ٹھاکر کو...

اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے وزیر انوراگ ٹھاکر کو کیا چیلنج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سر براہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر کے ”غداروں کو گولی مارو“ والے بیان پرجوابی حملہ کیاہے۔

اسد اویسی نے ممبئی کے ناگ پاڑا کے جھولا میدان میں منعقدہ میں ایک پروگرام کے دوران انوراگ ٹھاکر کو چیلنج کیا اور کہا کہ ”میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ مجھے ہندوستان میں وہ جگہ بتائیں جہاں آپ مجھے گولی ماریں گے،میں وہاں آنے کے لئے تیار ہوں۔

اسد اویسی نے مزید کہا ”آپ کے بیان سے مجھ میں کوئی خوف پیدا نہیں ہوگا،کیونکہ ہماری مائیں،بہنیں بڑی تعداد میں سڑک پر ہیں اور انہوں نے ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا ہے“۔

واضح ہو کہ،ریٹھالا سے بی جے پی کے امیدوار منیش چودھری کی حمایت میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں انوراگ تھاکر نے انتخابی ریلی میں سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کے تعلق سے،لوگوں کو اشتعال انگیز نعرہ ”ملک کے غداروں کو گولی مارو“لگانے کے لئے اکسایا تھا۔

جس کے بعد یہ معاملہ سیاسی طور پر گرم ہو چکا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کو نوٹس جاری کیا ہے۔اور ان سے جمعرات کی سہ پہر تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر دس جنوری سے نافظ ہو گیا ہے،جس کے تحت تین ممالک پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش کیغیر مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔اور اس قانو ن کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔