Thursday, April 24, 2025
Homeبین الاقوامیاسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں ٹرمپ نام کی بستی کا سنگ بیناد

اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھوں ٹرمپ نام کی بستی کا سنگ بیناد

- Advertisement -
- Advertisement -

یروشلم۔ اسرائیل نے متنازعہ گولان پہاڑی علاقے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نام پر ایک نئی بستی کا سنگ بنیادرکھا ہے ۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک تقریب میں ٹرمپ ہائٹس نام سے ایک نئی بستی بنانے کے قرارداد کے ساتھ اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ گولان پہاڑی علاقے پر اسرائیل کے غلبہ کے اعتراف کے ٹرمپ کے فیصلے کے احترام میں ٹرمپ ہائٹس نامی نئی بستی کی تعمیر کی جائے گا۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اسرائیل کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے کہا،یہ دن تاریخی ہے ۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین بھی موجود تھے ۔ فریڈمین نے ٹرمپ ہائٹس کی تعمیر کی تعریف کرتے ہوئے اسے درست قدم ٹھہرایا ہے ۔نئی بستی کی تعمیر کا کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے لیکن اسرائیل۔ امریکہ کے قومی پرچم کے ساتھ ٹرمپ کے نام والی ایک دیوارکا افتتاح کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ1967 میں شام کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے گولان پہاڑی علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مارچ میں گولان پہاڑی علاقے پر اسرائیل کے غلبہ کے اعتراف کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ گولان پہاڑی علاقے میں ٹرمپ کے نام پر ایک نئی بستی کی تعمیر کی جائے گی۔گولان پہاڑی علاقے شام کے دارالحکومت دمشق سے تقریبا60 کلومیٹر دور ہے اور یہ علاقے تقریبا ایک ہزار مربع کلومیٹر میں پھیلا ہوا ہے ۔