Tuesday, April 22, 2025
Homeحیدرآباداسٹوڈنٹ ویزا ڈے، امریکی سفارتخانوں میں ہندوستانی طلبا کاخیرمقدم

اسٹوڈنٹ ویزا ڈے، امریکی سفارتخانوں میں ہندوستانی طلبا کاخیرمقدم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں امریکن مشن کے زیر اہتمام پانچویں اسٹوڈنٹ ویزا ڈے کے موقع پر امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم سے متعلق آگاہی کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ میں مشن ہندوستانی طالب علموں کو امریکہ میں تعلیم کی تیاری میں مدد اورانہیں امریکہ کی بہترین درسگاہوں میں تعلیم سے جوڑنا ہے ۔امریکہ کے ذریعہ اسپانسرڈ ایک نیٹ ورک طلبائکو بہتر امریکی یونیورسٹی تلاش کرنے میں مدد اور صلاح و مشورے فراہم کرتا ہے ۔

نئی دہلی میں واقع سفارتخانہ اور چینائی،حیدرآباد،کولکاتہ اور ممبئی کے قونصلیٹ جنرل نے ان چار ہزار سے زائد طلباءکا استقبال کیا جنہوں نے امریکہ میں حصول تعلیم کیلئے ویزا کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

نئی دہلی میں امریکہ کے ناظم الامور میری کے اور ملک بھر میں واقع قونصلیٹ جنرل نے اس موقع پر ویزا کی درخواست دینے والے طلباءکو مبارکباد دی کہ انہوں نے دنیا کی چنندہ امریکی یونیورسیٹیوں میں حصول تعلیم کیلئے انتخاب کیا۔

2018 میں ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد ہندوستانی طلباءنے اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ کی مشہوریونیورسیٹیوں میں داخلہ لیا۔ گزشتہ دس سال میں یہ تعداد بڑھ کردوگنی ہوگئی ہے۔ ہندوستان امریکہ میں حصول تعلیم کیلئے طلباءبھیجنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے ۔امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے بیرونی طلباءکی آبادی میں ہندوستانیوں کی نمائندگی 17فیصد ہے ۔امریکی سفارتخانہ نے اس موقع پر ہندوستانی طلباءکی خصوصی رہنما ئی کیلئے ایجوکیشن یو ایس اے کے نام سے موبائل ایپ جاری کیا۔