Sunday, June 8, 2025
Homeجرائماسکول بس کھائی میں گرنے سے 9 بچوں کی موت

اسکول بس کھائی میں گرنے سے 9 بچوں کی موت

- Advertisement -
- Advertisement -

دہرہ دون۔ اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں بچوں کو اسکول لے جارہی ایک بس گہری کھائی میں گرگئی اور اس حادثے میں 9بچوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوئے ہیں ۔ٹہری کے ڈیزاسٹر آپریشن سنٹر کے ضلع انچارج این کے بھٹ نے کہاکہ ٹہری کے ماڈرن اسکول کی بس بچوں کولیکر اسکول جارہی تھی ۔اس دوران کنگسالی کے پاس بس گہری کھائی میں گرگئی ۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریاست کی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

ریاست کے چیف منسٹر ترویندر سنگھ راوت نے اس حادثہ پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔انھوں نے عہدیداروں کو تیزی سے راحت اور بچاؤکام کرنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ساتھ ہی حادثہ کی مجسٹریٹ جانچ کے بھی احکامات دیے ہیں ۔اس کے علاوہ شدیدطورپر زخمی لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے رشی کیش کے ایمس لانے کا حکم دیاہے ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اورراحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہوگئے ۔ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وی شنموگم بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بوراڑی لایاگیاہے ۔ضلع مجسٹریٹ نے دواخانہ جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔ زخمی دس بچوں کاعلاج ضلع اسپتال میں جاری ہے ،جبکہ شدید طورپر زخمی چار بچوں کو بہتر علاج کے لیے یہاں سے رشی کیش کے ایمس بھیجا گیاہے ۔