Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاعلیٰ عہدے پر رہنے والے افراد کو غیر سنجیدہ تبصروں سے گریز...

اعلیٰ عہدے پر رہنے والے افراد کو غیر سنجیدہ تبصروں سے گریز کرنا چاہئے : ممتا بنرجی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا : ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر کے کشمیری لڑکیوں کے بارے میں تبصرے پر کھٹر کو نشانہ بناتے ہوئے،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس تبصرے کو پوری قوم کے لئے ”بے حس“ اور تکلیف دہ“قرار دیا۔

اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ممتا بنرجی نے کہا ”ہمیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اعلیٰ عوامی عہدے پر فائز رہنے والے افراد کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے بارے میں غیر سنجیدہ تبصرے کرنے سے باز آنا چاہئے،یہ نہ صرف جموں و کشمیر،بلکہ پو ری قوم کے لئے نقصان دہ ہیں۔

کھٹر نے کشمیری لڑکیوں سے متعلق یہ تبصرہ کیا کہ ”آپ کو معلوم ہے کہ ہریانہ  اس کے خراب جنسی تناسب اور خواتین کے قتل کے لئے بد نام ہے،لیکن ہم نے ایک ایسی مہم شروع کی جس سے ہمارے جنسی تناسب کو  850سے لیکر 933تک لے جایا گیا۔یہ معاشرتی تبدیلی کا ایک بہت بڑا کام ہے۔

کھٹر نے مزید کہا ”جو بھی نوجوان اور بوڑھے دونوں ہی سمجھ سکتے ہیں کہ (جنسی تعلقات کا خراب تناسب) مستقبل میں کس طرح ایک مسئلہ پیدا کرے گا۔۔۔کہ خواتین کم اور مرد زیادہ ہوں گے۔۔تو ہمارے دھنکڑ جی (وزیر او پی دھنکڑ) نے کہا کہ ہمیں بہار سے لڑکیوں کو لانا ہوگا۔اب کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کھول دیا گیا ہے،ہم کشمیر سے لڑکیوں کو بھی لا سکتے ہیں۔

جب کھٹر کے اس تبسرے نے تنازعہ کھڑا کیا تو،کھٹر نے اپنے تاثرات کی وضاحت کر نے کے لئے ٹویٹر کا سہارا لیا۔”میں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ایماندارانہ بات چیت کی ہے۔بیٹیاں ہمارا فخر ہیں اور ملک بھر کی بیٹیاں ہماری بیٹیاں ہیں۔