نئی دہلی۔ بے باکی سے اپنی رائے رکھنے والی بالی ووڈ ادا کارہ سوارا بھاسکر نے ایک مرتبہ پھر اپنی بے باک رائے سے سرخیوں میں ہیں۔ملک میں اقلیتوں میں پھیلے عدم تحفظ کے احساس اور عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے ماحول پر انہوں نے تبصرہ کیا ہے۔بالی ووڈ ادا کارہ سوارا بھاسکر نے کہا کہ اقلیت اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے تو ان کو سناجانا چاہئے۔ اقلیتی طبقے سے تعلق نہ رکھنے والا شخص ان کے درد کو نہیں سمجھ سکتا ۔
بالی ووڈ ادا کارہ نے یہ بیان اپنے آنے والی فلم شیر قورمہ کے پوسٹر لانچ کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دلت کہے کہ وہ بھیڑ کے تشدد کا شکار ہو سکتا ہے تو اس کے جذبات کو سنا جانا چاہئے۔ آگر آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکتا تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہو سکتا۔ ایک لڑکی اگریہ کہتی ہے کہ اسے سنسان راستے سے جانے سے ڈر لگتا ہے تو اسکو سنا جانا چاہئے۔ آپ اسکے خوف کومحسوس نہین کر سکتے کیونکہ آپ یک لڑکی نہیں ہیں۔
سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ مجھے لگتاہے کہ یہ وقت ہے مین اسٹریم سنیما اور دوسرے زبان کے سنیما صنعت کو تھوڑا حساس اور ذمہ دار ہونا پڑے گا کہ وہ سماج میں کن مسائل پر توجہ کرنا چاہتے ہیں۔ سوارا بھاسکر سوشل میڈیا پر سر گرم رہتی ہیں اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں۔اس سے قبل بھی وہ ایسے سماجی مسائل پر اپنے نظریات رکھنے کے لئے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔