Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگالیکشن کمیشن کی جانب سے  1582 کروڑ نقد، شراب، سونا اور چاندی...

الیکشن کمیشن کی جانب سے  1582 کروڑ نقد، شراب، سونا اور چاندی ضبط

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کی وجہ سے 1582.19 کروڑ روپے نقد، سونا، چاندی، شراب اور نشیلی اشیاءضبط کی جاچکی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 اپریل تک دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی کارروائی میں 377.511 کروڑ روپے نقد ہیں۔ کمیشن سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ705.701 کروڑ روپے قیمت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ منشیات پنجاب میں ضبط کی گئی۔ پنجاب میں 116.18 کروڑ روپے قیمت کے 259 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی۔ اس دوران 157.489 کروڑ روپے قیمت کی شراب پکڑی گئی۔

 مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 14.38 کروڑ روپے قیمت کی 19.09 ملین لیٹرشراب غیر قانونی طور سے لے جائی جا رہی تھی ۔ اتر پردیش میں35.21 کروڑ قیمت کی 12.34 ملین لیٹر شراب ضبط گئی ہے ۔ راجستھان میں 5.04 کروڑ روپے قیمت کی 2.18 ملین لیٹر جبکہ پنجاب میں2.49 ملین لیٹر شراب پکڑی گئی جس کی قیمت 4.75 کروڑ روپے ہے ۔

سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان 312.859 کروڑ روپے اور مفت بانٹنے کے لئے لے جائی جا رہی 28.629 کروڑ روپے قیمت کی مختلف قسم کی چیزیں ضبط گئی ہیں۔تمل ناڈو میں 135.6 کروڑ روپے قیمت کی 884 کلو گرام سوناچاندی اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیا گیا جبکہ اتر پردیش میں 60.29 کروڑ قیمت کی 22.7 کلو گرام سونا چاندی اور دیگر قیمتی چیزیں ضبط گئیں۔