دبئی: امارات ایر لائن نے ہندوستان کے پانچ شہروں کےلئے پروازیں امارات سے دہلی بنگلور، کوچی، دہلی، ممبئی اور ترواننتپورم کے لیے خصوصی پروازیں کا اعلان کیا ہے۔ ان پروازوں کے ذریعہ امارات میں مقیم ہندوستانی شہریوں اور ہندوستان میں موجود اماراتی شہریوں کو واپس لایا جائے گا۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بنگلور کے لیے 23 ، 25 ، 28 ، اور 30 اگست۔ کوچی کےلیے ، 22 ، 24 ، 27 ، 29 ،31 اگست۔ دہلی کےلیے 31 اگست تک روزانہ ۔ ممبئی کے لیے 31 اگست تک روزانہ پروازیں اور ترواننتپورم کے لیے ایک پرواز 26 اگست کو چلائی جائے گی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق تمام پروازوں کے لیے بکنگ امارات ڈاٹ کام یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کروائی جاسکتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام شرائط پوری کرنے والے مسافروں کو پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے صرف ہندوستانی شہریوں کو دبئی سے ان پانچ مقامات جانے کی اجازت ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کے ان شہریوں اور رہائشیوں کو بھی اجازت ہوگی جن کے پاس جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور امور خارجہ کا پیشگی اجازت نامہ ہوگا۔دریں اثنا امارات ایئرلائن نے پاکستان کے شہرسیالکوٹ کے لیے اپنی پروازوں کے شیڈول میں ترمیم کی ہے۔ امارات ائیرلائن سیالکوٹ کےعلاوہ پاکستان کے چارشہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے بھی راست پروازیں چلا رہی ہے۔
بیان کے مطابق مسافروں، سیاحوں اور معاشرے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امارات آنے والے تمام مسافروں خواہ وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں ، انکے لیے کووڈ 19 پی سی آر ٹسٹ لازمی ہیں۔دبئی کے رہائشی ایمریٹس کی ویب سائٹ پر تازہ سفری ہدایات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔