Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیامارات میں کورونا وائرس سے خاندان متاثر

امارات میں کورونا وائرس سے خاندان متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ کورونا وائرس نے چین سے آگے بڑھتے ہوئے کئی دیگر ممالک کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے اور اب متحدہ عرب امارات میں ایک خاندان کے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔حکام کے مطابق امارات میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایک خاندان کے متعدد افراد کا انکشاف ہوا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق کورونا وائرس کا شکار خاندان چین کے متاثرہ علاقے ووہان سے امارات پہنچا تھا۔

وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والا خاندان طبی نگرانی میں ہے اور اس کی حالت قابو میں ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ادارے ملک کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کورونا کے انسداد کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور تعاون بھی حاصل ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں۔ متعلقہ ادارے انتہائی تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں صحت عامہ پر کام کرنے والا نظام اور وبائی امراض کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے انتہائی چوکنا ہیں۔