Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیامارات کا 50 سالہ ماسٹر پلان تیار،2071 کی صد سالہ تاسیس پر...

امارات کا 50 سالہ ماسٹر پلان تیار،2071 کی صد سالہ تاسیس پر توجہ مرکوز

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ایک جانب سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت کئی ایک انقلابی تبدیلیاں ہورہی جن میں خاص کر خواتین کو روایت سے ہٹ کر دی جانے والی آزادی  قابل ذکر ہے تو دوسری جانب اب عرب علاقے ایک اور ملک متحدہ عرب امارات میں 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا جوکہ 2071  میں صد سالہ  تاسیس کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات نے درخشاں مستقبل اور اس کی تیاری کے لیے 50 سالہ ماسٹر پلان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 2020 میں اس پلان  کو حتمی شکل دی جائے گی اور 2021 میں 50 سالہ جشن تاسیس کے موقع پر اس کا اعلان ہو گا۔

البیان ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی علیحدہ پہچان بنائی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2071 میں صد سالہ جشن کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس کے تحت طویل المیعاد 50 سالہ ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے۔ یہ طویل مدت کے لیے روڈ میپ ہوگا۔اس سلسلے میں اماراتی وژن 2021 اور ابوظہبی وژن 2030 قابل ذکر ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے آئندہ تین دہوں کے لیے توانائی کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد افراد اور اداروں میں توانائی کا استعمال 40 فیصد تک گھٹانا ہے۔ 2050 تک اس حکمت عملی کے تحت 700 ارب درہم بچائے جائیں گے۔ نائب صدر و وزیراعظم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق اماراتی توانائی حکمت عملی تجدد پذیر توانائی، ایٹمی توانائی اور ماحول دوست کوہستانی توانائی کا امتزاج ہوگی۔ اس کے تحت امارات کی اقتصادی ضروریات اور ماحولیاتی اہداف میں توازن پیدا ہوگا۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ’اماراتی معیشت میں شرح نمو برقرار رکھنے اور توانائی کی طلب کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے 2050 تک 600 ارب درہم کا سرمایہ لگایا جائے گا۔