Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںامیت شاہ وزیرداخلہ اور راج ناتھ کو وزارت دفاع

امیت شاہ وزیرداخلہ اور راج ناتھ کو وزارت دفاع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی نئی کابینہ کے اراکین کے محکموں کا آج اعلان کردیا،جس میں اپنے بھروسے مند بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر امیت شاہ کو نیا وزیر داخلہ اورگزشتہ دور حکومت میں وزیر داخلہ رہے راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع بنایاگیا ہے ۔

آج دوپہر معلنہ نئے وزرا میں سابق وزیر دفاع نرملا سیتارمن کو ارون جیٹلی کی جگہ وزیر خزانہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ جیٹلی نے خراب صحت کی وجہ سے وزیر بننے سے انکار کردیا تھا۔ سشما سوراج کی جگہ سابق خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے ۔ سوراج بھی خراب صحت کی وجہ سے اس مرتبہ انتخابات میںکھڑی نہیں ہوئی تھیں۔گزشتہ حکومت میں دیہی ترقیات کے وزیر رہے نریندر سنگھ تومرکو پرانے محکمے کے ساتھ وزارت زراعت کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

اتراکھنڈ کے سابق چیف منسٹر رمیش پوکھریال نشنک کو انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، پیوش گوئل کو ریلوے ، تجارت اورصنعت ، نتن گڈکری کو شاہراہ ،ٹرانسپورٹ اور درمیانی ،چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کی وزارت ، دھرمیندر پردھان کو پٹرولیم اور اسٹیل اور روی شنکر پرساد کو اطلاعات و نشریات اور وزارت قانون کا ذمہ سونپا گیا ہے ۔

 وزراءمملکت میں وی کے سنگھ کو وزارت خارجہ سے ہٹاکر سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ ارجن رام میگھوال پارلیمانی امور کی وزارت میں حسب سابق رہیں گے لیکن ان سے آبی وسائل کی وزارت لیکر ہیوی انڈسٹری اور پبلک انٹرپرائزز کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

بہار سے آنے والے نیتانند رائے کو وزیر مملکت داخلہ کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے ۔ پہلی مرتبہ وزیر بنائے گئے انوراگ ٹھاکر کو وزارت خزانہ اورکارپوریٹ امور میں وزیر ممککت بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ حکومت میں فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملککت رہنے والی سادھوی نرنجن جیوتی کو دیہی ترقیات کی وزارت دی گئی ہے ۔

چھتس گڑھ کی رکن پارلیمنٹ رینوکا سنگھ سروتا کو قبائلی امور کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ مغربی بنگال سے منتخب دیباشری چوہدری کو خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت کا چارج دیا گیا ہے ۔کابینی وزراءمیں ہرسمرت کوربادل، تھاورچند گہلوت اور مختار عباس نقوی، آزادانہ چارج والے وزراءمملکت میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ، را ¶ اندرجیت سنگھ اور سنتوش گنگوار اور وزراءمملکت میں کرشن پال گوجر، اشونی چوبے ، رام داس اٹھاولے اور پرشوتم روپالا کے محکمے حسب سابق رکھے گئے ہیں۔