Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگامیت شاہ کا الٹا چشمہ ڈاٹ کام

امیت شاہ کا الٹا چشمہ ڈاٹ کام

عآپ کا وزیر داخلہ کو جواب دینے کا انوکھا طریقہ
- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی – عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کا جواب دینے کے لئے امیت شاہ کا الٹا چشمہ نام سے ویب سائٹ متعارف  کر کے طنزیہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔عآپ نے امیت شاہ الٹا چشمہ ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ متعارف کی ہے اور اس مہم کے ذریعے وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کیجریوال حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنے کے عائد کیے گئے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ پر پارٹی نے عوام  کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح امیت شاہ چیف منسٹر  اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کیے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس کو نظر انداز کر کے دہلی کے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔ویب سائٹ پر پارٹی نے اسکول، اسپتال، رین بسیرا، اسٹریٹ لائٹ کی دہلی میں سابق حالات اور عآپ کی حکومت آنے کے بعد بدلے حالات کی سات تصویریں جاری کی ہیں۔ عآپ حکومت سے پہلے اور بعد کی تصویروں میں کام کا فرق صاف نظر آرہا ہے۔ ویب سائٹ پر  ان تصویروں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔