Thursday, April 24, 2025
Homesliderانگلش ٹیم نے آرچر ، اسٹوکس اور کیرن کو آرام دیا

انگلش ٹیم نے آرچر ، اسٹوکس اور کیرن کو آرام دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ انگلینڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے اپنی دو15 رکنی ٹیموں اور تین محفوظ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ انگلینڈ کی پوری توجہ اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریوں پر ہے جس کے لئے انگلینڈ نے اپنی ممکنہ ٹیم کو میدان میں اتارا ہے ۔ ونڈے میچوں کے لئے جوفرا آرچر ، بین اسٹوکس اور سام کیرن کو آرام دیا گیا ہے ۔

سلیکٹرز نے مجموعی طور پر23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں10 کھلاڑیوں کو دونوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے ۔ آرچر ، اسٹوکس ، سیم کیرن ،کرس جورڈن ، ڈیوڈ ملان کو صرف ٹی20 کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ جو روٹ ، کرس ووکس ، اولی اسٹون ، لوئس گریگوری اور لیام لیونگ اسٹون کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل میں راجستھان رائلزکے ساتھ کھیلنے والے جوز بٹلرکوکھیل کے دونوں فارمیٹس میں منتخب کیا گیا ہے ۔

انگلینڈکی ٹیم 16 نومبرکوکیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔ ٹیم پچاس اوورزکے دوپریکٹس میچ او دوٹی 20 میچ کھیلے گی جبکہ پہلا ٹی 20 مقابلہ27 نومبرکو نیولینڈز میں شروع ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا میچ29 نومبراوریکم دسمبرکوکھیلا جائے گا۔ تین دن بعد ونڈے سیریزکا آغاز ہوگا اورمیچ4 اور9 دسمبرکوکھیلے جائیں گے ۔

ٹی20 سیریز27 اور29 نومبر اور یکم دسمبرکوکھیلی جائے گی۔ انگلش ٹیم16 نومبر کو اس سیریز کے لئے روانہ ہوگی اور وہ وہاں تین میچوں کی ونڈے اور ٹوئنٹی20 سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لئے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیریزبائیوسیکیور ببل کے تحت نیو لینڈز ، کیپ ٹاؤن اور پیرل میں کھیلی جانی ہے ۔ اسٹوکس ، کیورن اور آرچر فی الحال متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے13 ویں سیزن میں کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان جو روٹ کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ نیز جیک بال ، ٹام بینٹن اور ٹام ہیلم کو بھی بطور محفوظ کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

انگلینڈ کی ٹی20 ٹیم: ایان مورگن (کپتان) ، معین علی ، جوفرا آرچر ، جانی بیرسٹو ، سیم بلنگز ،جوس بٹلر، سیم کیورن ، ٹام کیورن ،کرس جورڈن ، ڈیوڈ ملان ، عادل راشد ، جیسن رائے ، بین اسٹوکس ، رائس ٹوپلی ، مارک ووڈ۔

 ونڈے ٹیم:ایون مورگن (کپتان) ، معین علی ، جانی بیرسٹو ،سیم بلنگز ، جوز بٹلر ، ٹام کیورن ، لیوس گریگوری ، لیام لیونگ اسٹون ، عادل راشد ، جو روٹ ، جیسن رائے ، اولی اسٹون ، رائس ٹوپلی ، کرس ووکس ، مارک ووکس اور مارک ووڈ۔