Monday, June 9, 2025
Homesliderانگلینڈ دہشت گرد حملے پر سعودی عرب کی مذمت

انگلینڈ دہشت گرد حملے پر سعودی عرب کی مذمت

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب نے انگلینڈ کے شہر ریڈنگ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انگلینڈ کے شہر میں چاقو سے حملے کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ  تین زخمی ہو گئے تھے۔

لندن کے شمال مغرب سے 65 کلو میٹر مغرب میں واقع ریڈنگ شہر کے پارک سے اس حملے کے بعد  ایک 25 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس نے جس 25 سالہ شخص کو تحویل میں لیا ہے اس کا تعلق لیبیا سے ہے اور اس کا نام خیری سعداللہ ہے۔سعودی عرب نے چھرا گھونپنے کے اس دہشت گرد واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف برطانیہ کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔