Sunday, June 8, 2025
Homesliderانگلینڈ کا 55 سالہ انتظار ختم نہ ہوسکا، اٹلی چمپئن

انگلینڈ کا 55 سالہ انتظار ختم نہ ہوسکا، اٹلی چمپئن

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ومبلے اسٹیڈیم میں یورو کپ کا فائنل کھیلا گیا  اور  سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں اٹلی نے دوسری مرتبہ یوروکپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ فائنل کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں ہی انگلینڈ کے لوک شا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی  لیکن اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے میچ کے 67 ویں منٹ میں گول کرکے میچ 1-1 گول سے برابرکردیا اور ٹیم کو دباؤسے باہر نکال لیا۔دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ مقابلہ ہوا اور پہلے90 منٹ میں 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد مقابلے کا نتیجہ حاصل کرنے کےلئے اضافی وقت بھی دیا گیا کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور معاملہ پنالٹی شوٹس پرپہنچا۔ پنالٹی شوٹس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2۔3 سے شکست دے کر فٹبال کی یورپی چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

ٹیم کی کامیابی  کے بعد تقریب کے دوران اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ روم آرہا ہے، یہ روم آرہا ہے، دراصل انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے ترانے کے مشہور گیت یہ گھرآرہا ہے کا مذاق اڑایا ۔اپنی ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے اٹلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سارے ملک میں جشن کا ماحول رہا ۔ خیال رہے کہ عالمی سطح پرکورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاوکے پیش نظر رواں سال کے اہم فٹبال ایونٹس یوروکپ اورکوپا امریکہ کو ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا تھا۔

رونالڈو کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

یوروپین چمپئن شپ میں جہاں انگلینڈ کو شکست دے کر اٹلی نے دوسری مرتبہ خطاب حاصل کیا ہے وہیں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے۔ یورو کپ 2020 میں رونالڈو 5 گول بنائے ہیں حالانکہ چیک جمہوریہ کے فارورڈر پیٹرک نے بھی رونالڈو کے مماثل ہی 5 گول اسکور کئے ہیں لیکن رونالڈو کو اس لئے ایوارڈ ملے گا کیونکہ انہوں نے گول بنانے کے معاملہ میں ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کا زیادہ مرتبہ تعاون کیا ہے۔ پرتگال جس نے گزشتہ سیزن خطاب حاصل کیا تھا لیکن اس مرتبہ اسے راؤنڈ 16 کے مرحلہ میں بلجیم کے خلاف 1-0 کی شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہوناپڑا ہے۔