کراچی ۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنی فارم میں واپسی کے موقع کے طور پر انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کا انتظارکررہے ہیں۔ایک شاندار اسکورربابر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حالیہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں نسبتاً مایوس کن دور مکمل کیا ہے اور پاکستانی کپتان نے کہا کہ وہ اپنی فارم واپس حاصل کرنے کے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔ بابر اعظم ایشیا کپ میں چھ اننگز میں صرف 66 رنز ہی بنا سکے، جو ان کی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی سے بہت ہی مایوس کن کارکردگی ہے حالانکہ اس قبل ان کا اسکور نصف سنچریوں اور سنچریوں میں درج ہوتا تھا ۔
اس موقع پر انہوں نے ٹیم کی پریکٹس کے بعد کہا کہ جب میں خراب دور سے گزررہا ہوں تو میں ناکامیوں کے بارے میں کم سوچتا ہوں۔ ایک بیٹر کے طور پر آپ کی توجہ اپنی فارم کو بحال کرنے کی پوری کوشش کرنا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ایسا کرنا بہت اچھا ہوگا۔ جمعرات کو یہاں سیریز کے پہلے میچ سے پہلے سیشن میں بابر نے اپنی فام حاصل کرنے کے متعلق پر عزم نظر آئے ۔انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی سیریز اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سے بابر اعظم کو اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی فارم واپس حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان آئے ہیں اس لیے یہ ایک بڑی سیریز ہے اور ہمیں ورلڈ کپ تک اپنے عزائم لے جانے میں مدد کرے گی تاکہ تمام کھلاڑی اس سے استفادہ کریں۔بابر اعظم کا پاکستان کراچی (22، 23، 25 ستمبر) اور لاہور (28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر) میں ہونے والے میچز میں جوس بٹلر کی انگلینڈ سے ٹکرائے گا لیکن دوسری جانب انگلینڈ کو اپنے کپتان جوس بٹلر کی فٹنس سے تشویش ہے ۔