Thursday, April 24, 2025
Homesliderاور پھر حیدرآباد میزبانی سے محروم ہوگیا

اور پھر حیدرآباد میزبانی سے محروم ہوگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔شائقین کو آپی پی ایل 2021 کے متعلق اہم فیصلوں کا بے صبری  سے انتظار تھا جس میں ایک اہم فیصلہ اس سال اس دولت مند ٹورنمنٹ کا انعقاد اور میزبان شہروں کا اعلان تھا ۔بی سی سی آئی اور آئی پی ایل انتظامیہ نے آئی پی ایل 2021 کے انعقاد کا حتمی فیصلے کرنے کے علاوہ اس کے میزبان 6 شہروں کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں احمدآباد، بنگلور،چینائی ،ممبئی ،دہلی  اور کولکتہ شامل ہیں لیکن حیدرآباد کو میزبانی سے محروم کردیا گیا ہے جس کےبعد حیدآبادی عوام  میں مایوسی دیکھی جارہی ہے ۔

کچھ دن قبل ہی آئی پی ایل 2021 کے ممکنہ شہروں  کے نام سامنے آئے تھے جس میں حیدرآباد کا نام شامل نہیں تھا جس پر تلنگانہ کے ریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی کہ حیدرآباد ، ممبئی اور دیگر شہروں کی بہ نسبت کورونا سے زیادہ محفوظ ہے اور تلنگانہ حکومت نے اس وبائی مرض پر قابو پانے کے بہتر اقدامات کئے ہیں  لہذا حیدرآباد کو میزبانی سے محروم نہ کیا جائے ۔کے ٹی آر کی اس ٹوئٹ کا حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے ) کے صدر اظہرالدین نے بھی حمایت کی تھی لیکن کے ٹی اور اظہر الدین کے کوشش رائیگاں گئی اور حیدرآباد بالآخر آئی پی ایل کی میزبانی سے محروم ہوگیا ۔

ممبئی کے خلاف حیدرآباد کی قسمت کھلاڑیوں کے ہاتھ میں
سن رائزرس حیدرآباد

حیدرآباد کا  کولکتہ سے پہلا مقابلے

آئی پی ایل 2021 ءمیں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو میزبانی سے محروم کردیا گیا ہے جس کے بعد حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد اپنے مقابلے چینائی ، دہلی ، کولکتہ اور بنگلور میں کھیلے گی ۔ حیدرآباد کا پہلا مقابلہ /11 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے ساتھ چینائی میں کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد حیدرآبادی ٹیم اسی میدان پر رائل چیالنجرس بنگلور ، ممبئی انڈینس ، پنجاب کنگس اور دہلی کیپیٹلس کے خلاف کھیلے گی ۔ /28 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کا چینائی سوپر کنگس کے خلاف مقابلہ دہلی میں ہوگا جس کے بعد اسی میدان پر راجستھان رائلس ، ممبئی انڈینس اور چینائی سوپر کنگس کے خلاف مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ دہلی کے بعد حیدرآبادی ٹیم کولکتہ کا رخ کرے گی جہاں اسے 3 مقابلے کھیلنے ہیں ۔ /9 مئی کو رائل چیالنجرس بنگلور کے خلاف کولکتہ میں مقابلہ ہوگا جبکہ راجستھان رائلس اور دہلی کیپیٹلس کے خلاف بھی مقابلے کولکتہ میں ہی منعقد ہوں گے ۔ ڈیویڈ وارنر کی زیرقیادت حیدرآبادی ٹیم کو بنگلور میں دو مقابلے کھیلنے ہیں جو کہ /19 مئی کو پنجاب اور /21 مئی کو کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف مقرر ہیں ۔