نیویارک: عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے سنسنی خیز اخراج کے دوران چوتھی سیڈ جاپان کی نومی اوساکا ، مردوں کے پانچویں سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو اورکینیڈا کے ڈینس شاپوالوف نے رواں گرانڈ سلام میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سال 2018 میں خواتین کے زمرے میں چمپئن بننے والی اوساکا نے پری کوارٹر فائنل میں14 ویں سیڈ ایسٹونیا کی اینٹ کونٹا کو ایک گھنٹہ 12 منٹ میں راست سٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔اوساکا نے شروع سے ہی اس میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی اور کونٹاویٹ کو واپسی کا موقع نہیں دیا ۔
اوساکا نے میچ میں چار ایس اورکونٹاویٹ نے دو ایس لگائے ۔ اوساکا نے21 ونر جبکہ کونٹاویٹ نے16 ونر لگائے ۔ میچ میں اوساکا نے 18 اورکونٹاویٹ نے22 ازخود غلطیاں کیں۔اوساکا کا مقابلہ آخری آٹھ میں امریکہ کی شیلبی راجرز سے ہوگا جنہوں نے دوگھنٹے اور40 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھٹی سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا کو 7-6 ، 3-6 ، 7-6 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔مردوں کے زمرے میں شاپوولوف نے ساتویں سیڈ بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے خلاف کھیلا ۔ اس میچ میں شاپوالوف نے گوفن کو 6-7، 6-3، 6-4، 6-3 سے شکست دی۔ تین گھنٹے اور 30 منٹ طویل اس مقابلے میں شاپوالوف نے13 ایس اور گوفن نے تین ایس مارے ۔ شاپوالوف کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں کیرینو بسٹا سے ہوگا۔زیوریو نے اسپین کے الیجینڈرو ڈیوڈوچ فوکینا کو راست سٹوں میں 6-2، 6-2، 6-1 سے شکست دی۔ زیوریو نے ایک گھنٹہ 24 منٹ کے مقابلہ میں18 جبکہ فوکینا نے دو ایس لگائے ۔ زیوریو نے22 اورفوکینا نے میچ میں30 ازخود غلطیاں کیں۔
زویریو کا مقابلہ ٹاپ آٹھ میں کروشیا کے بورن کوریچ سے ہوگا۔کوریچ نے ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کو 7-5، 6-1، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتینزمرے میں قازقستان کی یولیا پوتنسیوا نے آٹھویں سیڈ کوروشیا مارٹھا کو 6-3، 2-6، 6-4 سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں امریکہ کی جینیفر بریڈی نے جرمنی کی انجلک کربرکو 6-1، 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔