Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاپوزیشن جماعتیں پاکستان کی زبان میں بات کر رہی ہیں : جی...

اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی زبان میں بات کر رہی ہیں : جی کشن ریڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : امرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں پر تشدد مظاہروں کی تعداد حال ہی میں کم ہوئی ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو پاکستان کی زبان بولنے پر بھی تنقید کی۔مرکزی وزیر نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ”جموں و کشمیر میں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تشدد کے یہ چھوٹے چھوٹے واقعات رونما ہو رہے ہوں۔بلکہ یہ برسوں سے ہو رہا ہے۔لیکن اب ان مظاہروں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ اپوزیشن جماعتوں کو وادی میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت کب دی جائے گی،تو وزیر نے کہا ”ہم پاکستان کی کارروائی کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر میں احتیاطی قدم اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کشمیر کا دورہ کرنے اور وہاں اجلاس منعقد کرنے کے لئے کافی وقت ہوگا۔لہذا اپوزیشن جماعتوں کو کچھ دن صبر کرنے کی ضرورت ہے۔پھر وہاں اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔

 کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کی کشمیر جانے کی خواہش سے متعلق طنز کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا ”یہاں تک کے راہول گاندھی بھی وہاں اجلاس منعقد کرکے،کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں اور کوئی بھی انہیں جانے سے نہیں رو کے گا۔

حکومت کے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے اقدام کو ملک کے انضمام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہم نے ملک کے انضمام کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔اور بابا صاحیب امبیڈکر کا آئین وہاں نافذکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہاں دلت ریزرویشن کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔

کشن ریڈی نے پاکستان کی زبان میں بات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ”پاکستان دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہاں (کشمیر) میں امن نہیں ہے۔اور اب اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستان کی ہی زبان میں بات کر رہے ہیں۔جو غلط ہے۔

کشمیری سیاسی قائدین کی رہائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ”اس معاملہ پر کوئی بھی فیصلی وہاں کے انتطامیہ کی جانب سے لیا جائے گا

۔اس میں ہمارا کوئی دخل نہیں ہے۔