Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاکبر اویسی نے ریاستی حکومت کی تعریف کی، مرکز پر لگایا الزام

اکبر اویسی نے ریاستی حکومت کی تعریف کی، مرکز پر لگایا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی نے ہفتہ کے روز ریاستی اسمبلی میں سالانہ بجٹ پر بحث کے دوران،کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کی تعمیر پر ریاستی حکومت کی تعریف کی۔اور اس پروجیکٹ کو ملک کا فخر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نفاذ نے ملک کے تمام علاقوں کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے مشن بھاگیرتہ اور مشن کاکتیہ جیسی اسکیموں کی حمایت نہیں کی۔

مجلسی قائد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بہت ساری مالی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود ان اسکیموں کو مکمل کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کے پسماندہ علاقوں کو ان کی ترقی کے لئے مرکز سے کوئی ترقیاتی فنڈ نہیں ملا ہے۔تاہم،اویسی نے اعتراف کیا کہ معاشی بد حالی نے ریاست کو بھی متاثر کیا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ ٹی آر ایس آئندہ میونسپل انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے ریاستی حکومت سے ریاست میں اردو زبان کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔