Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگاکھلیش یادو کی بیٹی نے سی اے اے مخالف احتجاج میں شرکت...

اکھلیش یادو کی بیٹی نے سی اے اے مخالف احتجاج میں شرکت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی 14سالہ بیٹی ٹینا یادو یہاں سی اے اے مخالف ریلی میں شریک دکھائی دی تھی۔ٹینا اتوار کے روز کلاک ٹاور پہنچی،جہاں سینکڑوں خواتین شہریت قوانین کے خلاف احتجاج پر بیٹھی تھیں،ٹینا یادو نے ان خواتین سے باتیں کیں اور ان کے ساتھ وقت گذارا۔

ٹینا کے ساتھ اس کے دوست بھی تھے۔چونکہ ابھی تک وہ کوئی معروف شخصیت نہیں ہے،لہذا کسی نے بھی اس کی موجود گی پر توجہ نہیں دی۔مگر یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا،جب منگل کے روز اس کی ایک تصویر وائرل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق،چونکہ ٹینا کے کچھ دوست احتجاج کا حصہ تھے،لہذا وہ ان سے ملنے گئی تھیں اور کچھ دیر ان کے ساتھ بیٹھی تھیں۔یہ پہلا موقع ہے،جب سابق وزیر اعلیٰ کے بچوں نے کسی سیاسی پروگرام میں حصہ لیا ہے،اور وہ بھی اپنی مرضی سے۔

واضح ہو کہ،متنازعہ قوانین،شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)،نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی)،اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے خلاف خواتین بھی احتجاج کر رہی ہیں۔اور ان قوانین کو بر خواست کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کلاک ٹاور پر جاری احتجاج میں اکھلیش یادو کی بیٹی نے شرکت کی اور ان خواتین سے بات کی،جو ان متنازعہ اور مسلم مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔