Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاگر سی اے اے کا تعلق مذ ہب سے نہیں ہے تو...

اگر سی اے اے کا تعلق مذ ہب سے نہیں ہے تو پھر مسلمان کیو ں شامل نہیں ہیں۔؟:بوس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مغربی بنگال کے بی جے پی کے نائب صدر،اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے منگل کے روز،شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)،2019 میں شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے،تو پھر مسلمانوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ”اگر سی اے اے،2019 کسی مذہب سے وابستہ نہیں ہے تو ہم کیوں کہہ رہے ہیں،صرف ہندو،سکھ،بودھ، عیسائی،پارسی اور جین!کیوں مسلمان بھی شامل نہیں ہیں۔؟ یہ شفاف ہونا چاہئے“۔

پیر کی رات اور منگل کے روزایک اور ٹویٹ میں بو س نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تمام مذاہب اور برادریوں کے لئے کھلا ملک ہے اور اس کا موازنہ کسی دوسرے ملک سے نہیں کر نا چاہئے۔انہوں نے کہا ”ہندوستان کی برابری مت کرو اور کسی دوسری قوم سے اس کا موازنہ مت کرو،کیونکہ یہ ایک ایسی قوم ہے،جو تمام مذاہب اور فرقوں کے لئے کھلا ہے“۔

تاہم انہوں نے مزید کہا ”یہ بات بالکل درست نہیں ہے۔پاکستان اور افغانستان میں رہنے والے بلوچوں کے بارے میں کیا خیال ہے۔؟ پاکستان میں احمدیوں کے بارے میں کیا خیال ہے۔۔؟ بوس نے کہا وہ پارٹی جو سبھاش چندر بوس کے سبھی برادریوں کی نمائندگی کرنے اور اس معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے کام کرنے کے جامع نظرئے پر عمل پیرا ہوگی،وہ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بنگال میں فتح حاصل کرے گی۔