ایران: ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی پابندی کوحکومت کی جانب سے ہٹا دیا گیا ہے۔اور اب ایرانی خواتین چالیس سال بعد اسٹیڈیم میں جاکر راست طور پر فٹبال میچ دیکھ سکیں گی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں 1979کے انقلاب کے بعدخواتین کے اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔اب جبکہ یہاں 10اکٹوبر کو فٹ بال میچ ہونے والا ہے تو،ایسے میں پابندی ہٹنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ خواتین اسٹیڈیم میں جا کر مرد حضرات کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی۔
گذشتہ ماہ ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے دباؤ کے بعد اکٹوبر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے خواتین شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملنا،خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنان کی جدوجہد کا بھی نتیجہ ہے۔
خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10اکٹوبر کو ہوگا،جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق اسٹیڈیم میں 80ہزار نشستوں میں آدھے سے زیادہ نشستیں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ سخت ترین سیکیوریٹی انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔خواتین نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔