Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیایران نے غلطی سے یوکرین کے طیارے کو نشانہ بنایا،امریکہ کا دعویٰ

ایران نے غلطی سے یوکرین کے طیارے کو نشانہ بنایا،امریکہ کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

تہران ۔ امریکی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پریس ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے تسلیم کیا ہے کہ یوکرینی ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو نشانہ بنانا انسانی غلطی تھی، اور یہ کہ ایران نے غیر ارادی طور پر طیارے کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی مسلح افواج نے یوکرینی مسافر طیارے کو مخالف جہاز سمجھا۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یہ ایک افسوس ناک دن تھا۔ انسانی غلطی امریکی مہم جُوئی سے پیدا ہونے والے تناؤ  سے ہوئی جس کی وجہ سے یہ تباہی ہوئی۔ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے پاس متعدد ذرائع سے یہ معلومات سامنے آئی ہیں جن میں ہماری اپنی اور ہمارے اتحادیوں کی معلومات بھی شامل ہیں کہ یوکرینی طیارے کو ایران کے زمین سے فضا تک وار کرنے والے میزائل نے نشانہ بنایا اور ایسا غلطی سے ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی عہدیدار نے بھی کہا تھا کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے ایرانی میزائل لگے۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق یوکرینین انٹرنیشنل ایرلائنز کے بوئنگ طیارے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لیے تہران سے اُڑان بھرے دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ جب میزائلوں کی ہوا میں موجودگی کا پتا لگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے فوراً بعد طیارے کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ امریکہ کا ماننا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے تناؤ کے وقت طیارے کا گرنا ایک حادثہ تھا۔