Thursday, April 24, 2025
Homesliderایرپورٹ کے علاقوں میں چیتا نہیں بلکہ جنگلی بلی

ایرپورٹ کے علاقوں میں چیتا نہیں بلکہ جنگلی بلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ راجیو گاندھی بین الاقوامی ایرپورٹ  کے قریب تیندوے کے موجود  ہونے کی اطلاعات کے بعد ان کے ذریعہ لگائے گئے خصوصی کیمرے نے ایک جنگلی بلی کی تصاویر قید کی  ہیں جو اس علاقے میں گھوم رہی ہے جس سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ ایرپورٹ کے اطراف کے علاقوںمیں  چیتا کی موجودگی کا عوام میں جو خوف تھا وہ شک کی بنیاد پر پیدا ہوا تھا کیونکہ وہ چیتا نہیں بلکہ ایک جنگلی بلی ہے تاہم وہ کافی صحت مند ہے جس کی وجہ سے پہلی نظر میں وہ چیتاہی محسوس ہونے لگتی ہے ۔  محکمہ کے عہدیداروں نے ایر پورٹ  کے احاطے کے قریب مختلف مقامات پر کیمرے اور پنچرے  نصب کردئے تھے ۔ جس کے بعد اسی رات کیمروں نے جنگلی بلی کی تصاویر حاصل کی ہیں۔

 محکمہ نے ایرپورٹ کے عہدیداروں کی درخواست کے بعد کیمرے کے جال کو پھیلا دیا  ۔ایرپورٹ کے عہدیداروں نےمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں  اطلاع دی تھی  کہ چیتا جنگلی سوروں کو ماررہا ہے تاہم تحقیقات کے دوران  تیندوے کی جانب سے اس طرح سوروں کے شکار کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایرپورٹ کے عہدیداروں کی طرف سے دوبارہ درخواست موصول ہونے کے بعد جنگل کے حکام نے مزید 10 کیمرے لگائے۔

مزید کیمروں کو نصب کرنے کے بعد  جنگلی بلی کی تصاویر اور ویڈیوز ملی  ہیں جس میں  بلی صحت منداورتندرست دکھائی دیتی ہے  اور پہلی  نظر میں دیکھنے والوں سے  غلطی ہوتی ہے اور وہ اس جنگلی بلی  کوایک تیندوہ سمجھاجانے لگا اور ایرپورٹ کے ملازمین اور مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔  ۔ اس کارروائی میں شامل جنگل کے ایک عہدیدار شیویا نے مقامی عوام  اور ایرپورٹ  کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ یہ کوئی تیندوہ نہیں ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔