بغیر دیرانہ ایس ایس سی امتحان فیس کی ادائی کی آخری تاریخ 29 اکتوبر۔ امیدوار 50 روپے دیرانہ کے ساتھ 12 نومبر تک،200 روپے دیرانہ کے ساتھ 26 نومبر تک اور 500 روپے دیرانہ کے ساتھ 12 دسمبرتک ادائی کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد۔ ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ اکزامینیشنس تلنگانہ نے ایس ایس سی، او ایس ایس سی اور ایس ایس سی ووکیشنل کورس پبلک اکزامینیشنس مارچ 2019 کے لئے فیس کی ادائی کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ریگولر امیدواروں کے لئے تمام مضامین کے لئے 125 روپے ہوگی جبکہ ووکیشنل کورسس کے امیدواروں کے لئے ایس ایس سی اکیڈیمک کورسس کے لئے مصرحہ 125 روپے کی ریگولر امتحانی فیس کے علاوہ اضافی 60 روپے ادا کرنی ہوگی۔ بغیر دیرانہ کے فیس کی ادائی کی آخری تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار 50 روپے دیرانہ کے ساتھ 12 نومبر تک ، 200 روپے دیرانہ کے ساتھ 26 نومبر تک اور 500 روپے دیرانہ کے ساتھ 12 دسمبر تک فیس ادا کرسکتے ہیں۔ڈائرکٹوریٹ نے یہ وضاحت کی کہ مذکورہ تواریخ کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کی صورت میں اس کے فوری بعد دوسرا کام کا دن آخری تاریخ متصور ہوگا۔ یہ بھی صراحت کردی گئی ہے کہ مذکورہ تاریخ میں کسی بھی صورت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔