میسور: سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی میسور کی جانب سے کویڈ متاثرین کیلئے ایمبولنس کی مفت خدمت کا ۤآغاز ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے پرچم لہرا کر کیا۔ اس موقع پر مولانا نورالدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا میسور کی جانب سے ملت کی خدمت کے لئے جو بہترین سروس شروع کی گئی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ جب بھی جیسے بھی موقع ملے چاہے وہ ملک کی تعمیر و ترقی کا ہو یا انسانیت کی خدمت کا ہو یا قوم کا مسئلہ ہو ہر حال میں ہمیشہ میدان میں نظر آنے والی “سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا” نے شہر میسور کے لئے24 گھنٹے کرونا مریضوں کے لئے ایمبولینس کی مفت سروس جاری کی ہے جو انشاءاللہ ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لئے تیار ہے ۔ کتنے مریض ایسے ہیں جو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سروس کے انتظار میں رہ کر اپنی طبیعت خراب کر رہے ہیں اور زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں جو وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے محلہ کلینک کے ڈاکٹروں سے ادبا گزارش کرتے ہیں کہ وہ مریضوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور صحیح تشخیص کریں اور لوگوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ بیماریوں کو ہرگز ہرگز نہ چھپائیں صحیح وقت پر علاج نہ ہونا بھی موت کا سبب بن جاتا ہے اس لئے بیدار رہیں اور محفوظ رہیں . اس موقع پر پارٹی اسٹیٹ کمیٹی ممبر امجد خان نسمیت دیگر قائدین و عمائدین شریک رہے ۔