Monday, June 9, 2025
Homesliderایشوریہ رائے کے خلاف پاناما پیپر مقدمہ میں سمن جاری

ایشوریہ رائے کے خلاف پاناما پیپر مقدمہ میں سمن جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو پاناما پیپر لیک مقدمہ کے سلسلے میں فیما کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں طلب کیا ہے۔ ای ڈی کے ایک اعلیٰ عہدیداروں نے تصدیق کی کہ انہیں پیر تک جانچ میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ہم نے انہوں 20 دسمبر کو طلب کیا تھا۔ ابھی تک ہمیں اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

سمن اس کی ممبئی کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا تھا۔ ای ڈی کے ایک عہدیدار نے کہا ،اگر وہ جانچ میں شامل نہیں ہوتی ہیں تو ای ڈی مزید قانونی کارروائی کے بارے میں سوچے گا۔ عہدیداروں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے کے لیے ماہرین سے قانونی رائے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اداکار کو اس معاملے میں طلب کیا گیا ہو۔ اس سے قبل انہیں  دو مواقع پر طلب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہوئی۔ اس سے قبل 9 نومبر کو ایشوریہ کو اس مقدمہ میں اپنی گواہی ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ای ڈی نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب پاناما پیپرز میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور جزیروں میں کمپنیاں قائم کی گئیں۔مقدمہ میں ایشوریہ رائے بچن اور دیگر نامزد ہیں۔

قبل ازیں کئی ایک بالی ووڈ اداکاروں کو سمن جاری کیا گیا ۔حالیہ دنوں  میں  بالی ووڈ ادکارہ یامی گوتم  کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا تھا۔ اداکارہ کو ای ڈی نے یہ سمن فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ  کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بھیجا تھا۔ اداکارہ کو یہ دوسرا سمن جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ ممبئی میں ای ڈی کے زون 2 کے ذریعہ کی جارہی گیا تھا ۔