Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹی آر ایس کا عوامی جلسہ بری...

ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹی آر ایس کا عوامی جلسہ بری طرح ہوا فیل : وی ہنمنت راؤ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:سابق ایم پی ،وی ہنمنت راؤ نے ہفتہ کو کہا کہ شہر کے ایل بی اسٹیدیم میں بر سر اقتدار پارٹی ٹی آر ایس کی جانب سے منعقدہ عوامی جلسہ بری طرح فیل ثابت ہواہے۔صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ عوام کے سی آر کے عام جلسوں میں نہیں آئے گی،جیسے وہ رمضان ،کرسمس اور بتکما کے تہواروں کے لئے آتے ہیں۔انہوں نے مذاق میں کہا کہ ’’جب کے سی آر چاچا تھے اور ایم آئی ایم چیف اسد الدین ان کے بھتیجے تھے۔

ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ پرتبصرہ کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ سابق وزیر نے پارٹی کی ترقی کے لئے بہت کچھ کیا ہے،لیکن کے سی آر کے بیٹے کے ٹی آر پارٹی میں ہریش راؤ کو درکنار کر رہے ہیں۔کانگریس لیڈر ہنمنت راؤ نے پیشن گوئی کی کہ ٹی آر ایس کو تباہ کیا جائے گا۔

ہنمنت راؤ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے جلسہ کامیاب ہوں گے،کیونکہ پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے غریب خاندانوں کو کانگریس سالانہ72ہزار روپئے دے گی۔

اُنہوں نے ٹی آر ایس سے جاننا چاہا کہ وہ تلنگانہ کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی حمایت کیوں کر رہی تھی،اور انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ ٹی ڈیُ پی سربراہ  چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔