ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو بڑی راحت دیتے ہوئے اس کے چار لا پتہ ارکان اسمبلی کو ہریانہ کے گروگرام کے ایک ہوٹل سے واپس لایا گیا۔پیر کے روز پارٹی کے عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ان چار ارکان اسمبلی میں نار ہری جھر وال (ڈندوری)،انیل پاٹل (املنیر)،دولت داروغہ (شاہ پور) اور بابا صاحب پاٹل (احمد پور) شامل ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ ”ہمارے این سی پی کے مقامی رہنماؤں،دھیرج شرما اور سونیا دوہانہ نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو ہریانہ کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے بتایا کہ ”مقننہ میں اعتماد کے ووٹ سے قبل انہیں ممبئی واپس لایا گیا۔
ریاستی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ چاروں ارکان اسمبلی کس طرح ہریانہ کس طرح پہنچے،انہیں کون لے گیا اور کب لے گیا لیکن پارٹی کی جانب سے ان سب سے سختی سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی،اب این سی پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کل 54 میں سے 52 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،کیونکہ پارٹی شیو سینا اور کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔اس سے قبل آج ہی،تینوں پارٹیوں نیگورنر بی ایس کوشیاری کو 160دستخطوں کے ساتھ خط پیش کیا۔