Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگایودھیا معاملہ پر سماعت کے دوران نقشہ پھاڑنے پرسینئیر وکیل راجیو دھون...

ایودھیا معاملہ پر سماعت کے دوران نقشہ پھاڑنے پرسینئیر وکیل راجیو دھون کے خلاف شکایت درج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ایودھیا مسجد،مندر معاملہ پر چہارشنبہ کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مندر کا نقشہ پھاڑ نے والے سینئیر وکیل کے خلاف جمعہ کے روز پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق،دہلی بی جے پی کے آئی ٹی سیل کنوینر ابھیشیک دوبے نے مسلم پارٹی کی نمائندگی کرنے والے سینئیر وکیل راجیو دھون کے خلاف،پار لیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کر وائی ہے۔شکایت میں راجیو دھون کی خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بشکایت کنندہ ابھیشیک دوبے نے بتایاکہ ”یہ توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ کسی سینئیر وکیل کی جانب سے ملک کے قوانین کا مذاق اڑایا جائے۔اس طرح کی حرکت کو بر داشت نہیں کیا جا سکتا“۔ابھیشیک دوبے نے اپنی شکایت میں کہا کہ راجیو دھون نے رام مندر کے نقشے کو پھاڑ کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کو شش کی ہے“۔ساتھ ہی،شکایت کنندہ دوبے نے مزید کہا کہ ”دھون نے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ہندو مہاسبھا کی بے عزتی کرنے کی کو شش کی ہے“۔لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔نئی دہلی کے ضلع ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے کہا ”پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے مشاورت کے بعد کارروائی کی جائے گی۔واضح ہو کہ چہارشنبہ کو ایودھیا معاملہ کی سماعت کے دوران مسلم پارٹی کے وکیل راجیو دھون نے ہندو مہا سبھا کے وکیل وکاس سنگھ کے ذریعہ پیش کردہ نقشہ پھاڑ دیا تھا۔