Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگایودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

ایودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ایودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے سے متعلق ایک درخواستکو خارج کردیا ہے ۔انٹر کانٹی نینٹل اسوسی ایشن آف لائرس نامی اس تنظیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے ایودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے اورمعاملہ کے اپیل کنندہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے درخواست پر سماعت کے دوران کہا، یہ کس طرح کی درخواست ہے اپنی درخواست کودیکھیئے ۔

گوگوئی اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے درخواست خارج کردی ۔واضح رہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ کی سماعت جسٹس گوگوئی کی صدارت والی آئینی بنچ کررہی ہے ۔بنچ کے دیگر ججوں میں جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں ۔اس تنازعہ کو مصالحت کے ذریعہ سلجھانے کی سبھی کوششیں ناکام ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں گزشتہ 6 اگست سے روزانہ اس معاملہ کی سماعت ہورہی ہے ۔6 اگست کو سماعت شروع ہونے کے بعد ہندوفریقوں کی دلیلیں سنی گئیں اور اسکے بعد مسلم فریق عدالت میں اپنی دلیل پیش کررہے ہیں