Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگایودھیا کیس:ہندو فریق کے وکیل نے دیا دلیل،نماز کہیں بھی ادا کی...

ایودھیا کیس:ہندو فریق کے وکیل نے دیا دلیل،نماز کہیں بھی ادا کی جا سکتی ہے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندو فریق نے منگل کے روز سپریم کورٹ میں ایادھیا تنازعہ کی 39ویں دن کی سماعت کے دوران  پانچ رکنی بینچ پر زور دیا کہ وہ اس تاریخی غلطی کو ٹھیک کریں،جہاں ایک غیر ملکی فاتح نے رام کی جائے پیدائش پر ایک مسجد تعمیر کی تھی۔

رام للا وراجمان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئیر ایڈوکیٹ کے پاراسرن نے بینچ کے سامنے دلیل دی کہ ”ایودھیا میں  50-60مسجدیں ہیں،اور نماز کہیں بھی ادا کی جا سکتی ہے،لیکن یہ رام کی جائے پیدائش ہے،اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔اور کسی کو بھی ہندوستان کی تاریخ کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایک غیر ملکی ہندوستان آکر اپنے قانون نافذنہیں کر سکتا۔

واضح ہو کہ ایودھیا معاملہ میں سماعت آخری مرحلہ میں ہے،اور جمعرات کو سبھی دلائل کے ساتھ سماعت مکمل کی جائے گی۔