Wednesday, April 23, 2025
Homesliderبابا رام دیو سے ڈاکٹرز ناراض، یوگا گرو کے خلاف کارروائی کا...

بابا رام دیو سے ڈاکٹرز ناراض، یوگا گرو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ یوگا کے مہا گرو تصور کئے جانے والےبابا رام دیو اکثر تنازعات میں رہتے ہیں اور ان کی بیان بازیاں اور حرکتیں کسی نے کسی خاص طبقہ کو ناراض کرنے کی وجہ بنتی ہے  اور اب تازہ ترین بیان بازی اور فعل سے ڈاکٹروں نے صرف ان کے خلاف احتجاج کردیا ہے بلکہ ان کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ا یلوپیتھی کے بارے میں یوگا گرو رام دیو کے متنازعہ بیان سے ناراض ڈاکٹروں نے آج ملک بھر میں یوم سیاہ منا یا ہے جن ڈاکٹروں کے لیے تالی اورتھالی بجوائی گئی تھی وہی ڈاکٹر اب بابا سے ناراض ہیں ۔ ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیانجام دے رہے تھے  لیکن ان کے ہاتھوں پر کالی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ رام دیوکے خلاف وباایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے ۔اگر رام دیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو عدالت کا راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔

فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز اسوسی ایشن (فورڈا) کے مطابق ، صفدرجنگ اسپتال ، ہندورائو اسپتال ،لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اسپتال ، سنجے گاندھی میموریل ہسپتال ، بی آر۔ امبیڈکر ہسپتال کی ریذیڈنٹ ڈاکٹرز اسوسی ایشن (آر ڈی اے) اس تحریک میں شامل ہوئی ہے اور کچھ دیگر افراد بھی اس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔فورڈا کے ایک سینئر عہدیدارنے کہاہے کہ رام دیو کے تبصرے کے خلاف ہمارا احتجاج آج صبح شروع ہوا۔

اس کے پاس ایلوپیتھی کے بارے میں بولنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے۔ اس سے ان ڈاکٹروں کے حوصلے متاثر ہوئے ہیں جو روزانہ (کوویڈ۔19) وبائی مرض سے لڑ رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ سرعام غیر مشروط معافی مانگیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔ڈاکٹروں کا یہ مطالبہ جلد ختم ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ہے اور اگر بابا معافی نہیں مانگتے ہیں تو خدشات ہیں کہ یہ سخت موقف اختیار کرسکتا ہے ۔