حیدرآباد ۔ گھروں اور اپارٹمنٹس میں باغبانی کے خواہش مند افراد کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ حیدرآباد کے مشہور مقام نکلس روڈ پر 15 اگست کو ایک 5 روزہ نرسری میلہ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں میں ماہرین عوام کو اپنے گھر یا فلیٹ کے مختصرسے حصے میں باغبانی کی تمام تر تکنیکی پہلوؤں اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ یہ 5 روزہ زراعت اور باغبانی کا میلہ نکلیس روڈ کےپیوپلس پلازہ پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں رزاعت اور باغبانی کی مختلف تکنیک اور عصری تفصیلات سے آگاہی کی جائے گی ۔ اس میلے میں ہندوستان کے تمام مقامات سے پودوں اور بیجوں کی سربراہی بھی موجود رہے گی ۔ اس میلے کے دوران 80 مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جن کا تعلق حیدرآباد کے علاوہ بینگلور ،پونے اوردیگر علاقوں سے ہوگا۔
نرسری بزنس کے ماہر خالد احمد نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5 روزہ نرسری میلہ زراعت اور باغبانی کے ماہرین اور عوام کے درمیان ایک رابطے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔یہ میلہ ان افراد کے لئے ایک سنہری موقع ہوگا جو کہ اپنے گھر ،آنگن اور اپارٹمنٹ میں موجود مختصر جگہ پر باغبانی یا گارڈننگ کا شوق رکھتے ہوں۔یہ میلہ ان افراد کےلئے کافی اہم ہوگا جوکہ اپنے گھر کے چھت پر زراعت اور باغبانی کی خواہش رکھتے ہوں۔
یہ میلہ ان افراد کو بھی موقع فراہم کرے گا جو کہ اپنے گھر کے مختصر حصے میں اپنے خود کا باغ ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں یا پھر غذائی اجناس کی کاشت کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میلے میں نرسری کے لیے مارکیٹنگ کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ جو افراد اپنے گھر میں باغ بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے اس میلے میں مختلف قسم کے پودے اور پیج بھی دستیاب رہیں گے۔اس میلے میں ان افراد کے لیے بھی دلچسپی کا پورا سامان رہے گا جو کہ اپنے گھروں میں پھولوں کی سجاوٹ کی دلچسپی رکھتے ہیں۔ گھروں کے اندرونی حصوں کے علاوہ بیرونی حصوں میں بھی جو افراد پھولوں کی باغبانی کرنے کے خواہاں ہوں ان کے لئے بھی یہ میلہ تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ وہ پھولوں کے مختلف پودے بھی فراہم کرے گا ۔5 روزہ یہ میلہ صبح 9 بجے تا رات 9 بجے تک اپنی خدمات فراہم کرے گا۔