Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگباپ کی جانب سے ماں کا قتل، بیٹے نے موبائل میں سب...

باپ کی جانب سے ماں کا قتل، بیٹے نے موبائل میں سب ریکارڈ کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ ۔بچے کبھی خاموشی کے ساتھ وہ کام انجام دے دیتے ہیں جس کا کبھی ہمیں گمان بھی نہیں ہوتا ،کبھی ان کے کارنامے مثبت ہوتے ہیں تو کبھی نقصان برداشت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن مصر کے شہر میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جہاں بچے کی خاموش کارکردگی نے ماں کے قاتل اپنے ہی باپ کے خلاف ثبوت فراہم کردئے۔

مصری ڈیلٹا کے الدقھلیہ صوبے میں قتل کی ایک ایسی واردات سامنے آئی ہے جسے سن کر کسی فلم کا گمان ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے واردات کو چھپانے کی کوشش کی۔ مصر کے سیکیورٹی عہدیدارتمام تر تجربے کے باوجود حیران تھے کہ اس معمہ کو کس طرح سلجھائیں۔

الدقھلیہ کی پولیس کو طلخا تحصیل کے قریے کے ایک مکان سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔جس کی رپورٹ عبیر نامی خاتون کے بھائی نے درج کروائی تھی۔ابتدائی معائنے سے پتہ چلا کہ موت طبعی نہیں۔ عبیر کے چہرے اور گردن پر نیلے نشانات نظر آرہے تھے۔ نکسیرپھوٹنے کے نشانات بھی واضح تھے۔
گھر کے دروازے اور کھڑکیاں صحیح سلامت تھیں۔منظر نامہ ظاہر کرتا تھا کہ خاتون پر کسی باہر سے آنے والے شخص نے تشدد نہیں کیا۔ جو کچھ ہوا ہے وہ گھر کے اندر ہی ہوا ہے۔
پولیس نے قتل کے واقعہ کا معمہ سلجھانے کے لیے ٹیم تشکیل دی اور شوہر کو قتل کے واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔مصری خاوند کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا نوسالہ بیٹا اپنے موبائل کیمرے میں تمام واردات ریکارڈ کیے ہوئے ہے۔ دوران تفتیش بیٹا سامنے آیا اور اس نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ میرا باپ ہی میری ماں کا قاتل ہے۔ بیٹے نے اپنے موبائل سے وڈیو کلپ پولیس کے سامنے رکھ دی۔ ناقابل تردید ثبوت دیکھ کر ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔