Thursday, April 24, 2025
Homeاقتصادیاتبجٹ سے غریبوں کوبل نوجوانوں کو بہتر کل ملے گا: مودی

بجٹ سے غریبوں کوبل نوجوانوں کو بہتر کل ملے گا: مودی

کانگریس کی نظر میں بجٹ نئی بوتل میں پرانی شراب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کو ملک کے عوام کے لئے امیدوں، امنگوں اور اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب کو بل(طاقت) اور نوجوانوں کو بہتر کل(مستقبل) ملے گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ 2019-20 کابجٹ لوک سبھا میں پیش کرنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں مودی نے کہا کہ بجٹ امیدوں اور امنگوں سے لبریز ہے اور اس سے یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ملک کی سمت اور رفتار درست ہے ۔ بجٹ کو 21 ویں صدی کی امنگوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ یہ عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کا راستہ ہموار کرے گا۔

مودی نے کہا کہ حکومت غریب، کسان ، دلت ، پسماندہ ، محروم ، استحصال زدہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے ہمہ گیر قدم اٹھارہی ہے ۔ اب اگلے پانچ برسوں میں یہ بااختیاری انہیں ملک کی ترقی کا پاور ہاوس بنائے گا۔ ملک کی معیشت کو پانچ ٹریلین ڈالرس تک لے جانے کے خواب کو پورا کرنے کی توانائی اسی پاور ہاوس سے ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ التزامات میں ملک کے زرعی شعبہ کی کایاپلٹ کرنے کا روڈ میاپ ہے ۔ اس سے صنعتی شعبوں کو استحکام ملے گا اورخواتین کی شراکت بڑھے گی۔ بجٹ میں ٹیکس نظام کو سہل اور انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ بجٹ سے مڈل کلاس کو ترقی ملے گی اور ملک میں ترقی کی رفتار کو تیزی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختصر یہ کہ اس بجٹ سے غریبوں کو بل ملے گا اور نوجوانوں کو بہتر کل ملے گا۔

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیر خارجہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ کو نئی بوتل میں پرانی شراب قرار دیا ارو کہا کہ اس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ۔لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہااس میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ۔ پرانی باتوں کو دہرایا گیا ہے ۔ یہ نئی بوتل میں پرانی شراب ہے ۔ رنجن نے کہا کہ اس بجٹ میں بگڑتی ہوئی معیشت کود رست کرنے کے لئے کچھ بھی پہل نہیں کی گئی ہے ۔کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال ووہرا نے کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔