Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگبر طانوی خاتون کو سمندرکے پانی میں ملی اسامہ بن لادن کی...

بر طانوی خاتون کو سمندرکے پانی میں ملی اسامہ بن لادن کی شکل والی سی پی

- Advertisement -
- Advertisement -

برطانیہ : ایک حیرت انگیز واقعہ میں عقل کو حیران کرنے والی چیز سامنے آئی ہے۔در اصل بر طانیہ کے علاقے ایسٹ سسیکس میں ایک60سالہ خاتون ڈیبرا اولیور کو سمندر سے ایسی سی پی (سی شیل) ملی ہے،جو القائدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے بموجب ڈیبرا اپنے 62سالہ شوہر کے ساتھ اپنیشادی کی 42ویں سالگرہ منانے کے لئے ساحل سمندر ونچلیسا میں موجود تھیں،جہاں انہیں پانی میں ایک چھوٹی سی پی ملی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ڈیبرا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے پہلی بار سی پی کو پانی میں جاتے ہوئے دیکھا تو وہ تعجب میں پڑ گئیں اور انہیں یہ خیال آیا کہ یہ کس جانی پہچانی شکل سے ملتا ہے،اور انہوں نے تیرتے ہوئے اس سی پی کو پکڑ نے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ آخر کار بڑی کو ششوں کے بعد اسے حاصل کر لیا،اور جب اسے دیکھا تو چونک گئیں،کیونکہ جب اس سی پی کو بغور دیکھا تو،ایک پگڑی ہے،چہرہ جانا پہچانا لگ رہا ہے،بہت غور کرنے کے بعد سمجھ میں آیا کہ اس پر بنی شبیہ اسامہ بن لادن سے مماثلت رکھتی ہے۔جبکہ اس کو دیکھنے کے بعد دیگر لوگوں کی اس کی مشابہت ایران کے سابق سپریم لیڈر سے کی۔ڈیبرا کے مطابق ”یہ حیران کن بات ہے کہ اسامہ بن لادن کو سمندر مے ڈال دیا گیا تھا،اور یہ ان کی شکل والی سی پی بھی سمندر سے ملی ہے۔

واضح ہوکہ آٹھ سال قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یکم اور 2مئی 2011کی درمیانی شب پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ایک کمپاؤنڈ پر کارروائی کرتے ہوئے القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ختم کر دیا گیا ہے۔بعد میں امریکہ کی جنب سے یہ بیان آیا تھا کہ اس نے اسامہ بن لادن کو سمندر میں ڈال دیا ہے۔

اب اسامہ بن لادن کی شباہت والی یہ چیز واقعی حیرت میں ڈالنے والی ہے۔اس کو دیکھنے پر واضح طور پر یہ لگتا ہے کہ واقعی یہ اسامہ بن لادن ہی کی شکل ہے۔