Saturday, May 10, 2025
Homesliderبرقی بل کے نام پر معمر اور سبکدوش ملازمین سائبر دھوکے  بازوں ...

برقی بل کے نام پر معمر اور سبکدوش ملازمین سائبر دھوکے  بازوں  کے  نشانے پر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سائبر کرائم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فون پر لوگوں کے بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سائبر جرائم بھی بڑھ رہے ہیں۔ تازہ ترین دھوکہ دہی کے معاملات کو دیکھتے ہوئے  سائبر کرائم حکام نے خبر دار کیا ہے دھوکہ باز کسی مخصوص طریقہ کار سے چمٹے نہیں رہتے اور آئے دن ان کے دھوکے دینے کے انداز بدلتے رہتے ہیں اور اب وہ معمر شہریوں  اور سبکدوش ملازمین کی ایک بڑی تعداد کو مختلف طریقوں سے اپنا نشانہ بنارہے ہیں  جوبرقی کنکشن کے متعلق پیغام روانہ کرتے ہوئے بنک سے رقم غائب کردی جارہی ہے ۔

عہدیداروں کے مطابق ،دھوکہ بازوں کا تازہ ترین طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اپنے ممکنہ شکار کو اس کے برقی  کنکشن سے متعلق ایک ٹیکسٹ میسج روانہ کررہے  ہیں  اور انہیں خبردار کررہے  ہیں کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر برقی کنکشن  منقطع کردیا جائے گا۔فون پر جو ٹکسٹ میچ مل رہا ہے وہ کچھ اس طرح تحریر ہے ۔ “پیارے صارفین آپ کےلئے اہم اطلاع، آج رات 10.30 آپ کے گھرکے  بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ پچھلے ماہ بل کو اپ ڈیٹ نہیں ہے اور اس کی تفصیلات  نہ رکھنے کی وجہ سے یہ اقدام کیا جارہا ہے ۔برقی کنکشن برقرار رکھنے کےلئے  برائے  مہربانی فوری طور پر ہمارے الیکٹریسٹی کے پاورآفسر کے  کسٹمر سپورٹ نمبر +919066868000  پر ربط قائم کریں شکریہ۔

یہ وہ پیغام ہے جو کئی افراد کو موصول ہوا ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا ہے خبردار کرنے والا یہ پیغام جلی حروف کے ساتھ  اور اچانک خاص وقت  کے  ذکرکے ساتھ موصول ہورہا ہے جس سے معمر افراد کی پریشانی ساتویں آسمان پر پہنچ رہی ہے جس پر فوری  حرکت  میں آتے ہوئے مذکورہ نمبر پر جب رابطہ کیا جارہاہے توبنک آکاونٹ سے رقم ہڑپ لی جارہی  ہے  ۔

اس طرح کی تحریریں بنیادی طور پر معمر  صارفین کو بھیجی جاتی ہیں  اور ایک بار جب صارف فراہم کردہ نمبر پر ربط کرتا ہے تو دھوکہ دہی کرنے والا صارف کو دانستہ طور پر مشورہ دیتا ہے کہ وہ صارف کے اسمارٹ فون پر اسکرین شیئرنگ ایپ انسٹال کرے   جس کے بعد دھوکہ باز  متاثرہ شخص  کے علم کے بغیر اس کے فون تک رسائی حاصل کرلیتا ہے ۔ اس کے بعد دھوکہ باز متاثرہ شخص  کے بینک اکاؤنٹس سے تمام دستیاب رقوم کو اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔